پہلی تقویت الایمان سکول سندھ رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پہلی تقویت الایمان سکول سندھ ر رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ یونین کلب میں اختتام پزیر ہو گئی۔ شجاع الدین۔ سربراہ تقویت الایمان اسکولینگ سسٹم مہمان خسو صی تھے جنہوں نے انعامات اور میڈل تقسیم کئے۔ اور ٹینس کے لئے اپنے ادارے کی طرف سے مستقبل میں بھی تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ محمد خالد رحمانی سینئر نائب صدر سندھ ؓ ٹینس ایسو سی ایشن نے اس موقع پر اعلان کیا کہ سندھ ٹینس ایسو سی ایشن اگلے تین ماہ میں دو نیشنل رینکنگ ۔ دو سندھ رینکینگ ایک لمبے دورانئے کا وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ۔ دو انٹر اسکول اور ایک جے ٹی آئی کوچنگ ورکشاپ کا انعقاد کرے گی۔

اس موقع پر خواجہ سعید حئی نے ایک پودہ بھی لگایا۔ اہم شخسیات جو اختتامی تقریب میں موجود تھیں ان میں گلزار فیروز، احمد علی راجپوت۔ محمد اسلم خان، محمد تقی ۔ شمیم فرپو ۔ اصغر بلوچ شازیہ شجاع ، غلام محمد خان۔ نوشاد احمد، عابد نعیم، شاہزاد قاضی۔ اور دیگر موجود تھے۔ ابراھیم التیفات نے مینز سگلز کے فائنل میں اظہر کچھی کو 6-3, 6-0سے اور عرج بتول نے وریشہ خان کو 8-4سے ہرا کر ٹائٹل جیت لئے۔ انڈر15اورا نڈر17سنگلز میں ایان یوسف فاتح رہے ۔ مینز ڈبلز کا ٹائٹل زبیر راجہ اور سعد سلیم کے نام رہا انہوں نے عون الدین اور عباد سرور کی جوڑی کو8-2کے اسکور سے زیر کیا، وہیل چیئر ٹینس ڈبلزکے میچ میں امجد اور عرفان نے ایوب اور عمران کو شکست دی ۔ انڈر13 سنگلز میں احسن احمد فاتح رہے انہوں نے درف داس کو 4-2, 3-5, 10-0 سے ہرادیا۔، اسپیشل کھلاڑیوں کے سگلز مین سائنوسا کے فرقان نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ رینجرز اسپیشل پرسن اسکول کے کاشف علی نے دوسری پوزیشن حاصل کی محمد خالد رحمانی۔ سینئر نائب صدر سنڈھ ٹینس ایسو سی ایشن۔

تعارف: newseditor