کراچی میں دوران فائٹ باکسر جاں بحق،عامر خان کا ردعمل میں سامنے آگیا

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)بلوچستان کے ضلع پشین سے تعلق رکھنے والا باکسر کراچی میں فائٹ کے دوران سر پر مکہ لگنے سے جاں بحق ہوگیا، تفصیلات کے مطابق پشین سے تعلق رکھنے والے باکسر محمد اسلم کراچی کے نجی کلب میں مقابلے کے دوران مخالف باکسر کا مکہ سر پر لگنے سے بے ہوش ہوگئے جس پر انہیں طبی امداد کیلئے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھیاجہاں وہ گزشتہ شب رات سے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زندگی اور موت کی کشمکش میں تھے تاہم محمد اسلم اتوار کو دوران علاج انتقال کر گئے ، محمد اسلم پاکستان کیلئے کک باکسنگ مقابلوں میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔ادھر کراچی میں نجی باکسنگ کلب میں مقابلے کے دوران باکسر کی ہلاکت پر عامر خان کا بھی رد عمل سامنے آگیا۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا کہ باؤٹ دیکھ کر لگ رہا تھا کہ وفات پانے والے باکسر اسلم کے حریف کا وزن اس سے زیادہ تھا۔انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ باکسنگ مقابلوں کے وقت میڈیکل ٹیم موجود ہو۔

تعارف: newseditor