لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ سپورٹس جرنلسٹ کھیلوںکے فروغ اور ترقی کے لئے بھرپور تعاون کررہے ہیں، سپورٹس کی کوریج کے بغیر نوجوانوں کو سپورٹس کی جانب راغب نہیں کیا جاسکتا ، سپورٹس جرنلسٹ اپنے فرائض محنت اور دیانتداری سے ادا کررہے ہیں، سپورٹس بورڈ پنجاب اور سپورٹس کے صحافی کھیلوں کے فروغ کے لئے مل کر کام کرتے رہیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز ایمرا سنٹر میں ہیلمٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا
اس موقع پر ہنڈا کمپنی کے عثمان، دبئی کے سینئر جرنلسٹ مدثر شاہ، صدر آڑھتیاں میاں فیصل مجید، ایمرا کے صدر آصف بٹ ودیگر عہدیدار ان بھی موجود تھے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے صحافیوں میں ہیلمٹ تقسیم کئے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کا مزید کہنا تھا کہ ایمرا صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اچھا کام کررہی ہے
موٹر سائیکل سوار کے لئے ہیلمٹ کا استعمال قانونی طور پر ضروری ہے، اس کے استعمال سے انسانی جان کو محفوظ بھی بنایا جاسکتا ہے، ہیلمٹ کی تقسیم ایمرا کا احسن اقدام ہے جس پر ایمرا کے صدر آصف بٹ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب اور سپورٹس جرنلسٹ سپورٹس کے فروغ اور ترقی کے لئے مل کر کام کررہے ہیں ، سپورٹس بورڈ پنجاب کے سپورٹس ایونٹس کی بھرپور کوریج کی جارہی ہے جس پر میں سب کا مشکور ہوں۔