عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں کرکٹ کوچنگ اکیڈمی کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا

مردان ‘(‘نما ئند ہ حصو صی ‘)عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں کرکٹ کوچنگ اکیڈمی کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق نے کرکٹ کوچنگ اکیڈمی افتتاح کیا اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر سید الاسلام پروفیسر ڈاکٹر زاہد مروت پروفیسر ڈاکٹر سلطان ایاز پروفیسرڈاکٹر نیاز ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر فاروق حسین ڈاکٹر ادریس اور ڈاکٹر طارق محمود بھی موجود تھے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق نے اس نے مجھے کہا ہے کہ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں کرکٹ کوچنگ اکیڈمی کے آغاز سے اب مردان سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو بھی یہاں پر پریکٹس کرنے کا موقع ملے گا انہوں نے مزید کہا کہ مردان میں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں کوچنگ اکیڈمی کے آغاز سے کرکٹ کو مزید فروغ ملے گا عبدالولی خان یونیورسٹی مردان نہ صرف کرکٹ بلکہ کے دیگر کھیلوں میں بھی مزید اقدامات کریں گے انہوں نے ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر فاروق حسین کو گارڈن کیمپس میں میں جدید طرز کا واکنگ ٹریک جلد از جلد بنانے کی ہدایات جاری کیے

error: Content is protected !!