عباس آفریدی کراچی کنگز کا حصہ بن گئے

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے آلراؤنڈر عباس آفریدی ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2021 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔ایونٹ 20 فروری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔

دفاعی چیمپئن کراچی کنگز نے گزشتہ ماہ لاہور میں منعقدہ ڈرافٹنگ کی تقریب میں اپنی 18ویں پک کا استعمال نہیں کیا تھا،لہٰذا اب اپنی 18ویں باری کااستعمال کرتے ہوئے کراچی کنگز نے 19 سالہ آلراؤنڈر کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

عباس آفریدی نے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 کے 5 میچوں میں 9 وکٹیں حاصل کی تھیں، وہ اس ایونٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باؤلر تھے۔

عباس آفریدی نے ڈومیسٹک سیزن 21-2020 میں خیبرپختونخوا کی نمائندگی کی۔

تعارف: newseditor