ویمنز فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائینگ، انگلینڈ نے شمالی مقدونیہ کو دس صفر سے شکست دیدی

انگلینڈ کی ویمنز فٹبال ٹیم نے جاری ورلڈ کپ کوالیفائنگ رائونڈ مرحلے میں اپنی شاندار کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے شمالی مقدونیہ کو دس صفر سے شکست دیدی، میچ میں انگلینڈ کی ایلن وائٹ انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ گول سکور کرنے والی کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسری پوزیشن پر آگئی ہیں ایلن وائٹ نے میچ کے دوران اپنے کیریئر کا 50 واں گول سکور کرتے ہوئے یہ دوسری پوزیشن حاصل کی ہے، مقدونیہ کیخلاف میچ میں انگلینڈ کی جانب سے بیتھ میڈ نے چار جبکہ ایلا ٹونے نے ہیٹ ٹرک سکور کی ، دیگر کوالیفائنگ میچوں میں آسٹریا نے شمالی آئرلینڈ کی ٹیم کو تین ایک سے، نیدرلینڈز نے قبرص کو بارہ صفر، فرانس نے ویلز کو دو ایک، سلووانیہ نے قازقستان کو دو صفر سے اور رومانیہ سوئٹزر لینڈ کا مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

error: Content is protected !!