کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)400سے زائد مایہ ناز گالفرز کے ساتھ40ویں چیف آف ایئر اسٹاف اوپن گالف چیمپیئن شپ کا آغاز ہو گیا۔ ایئر مین گالف کورس اینڈ ریکریشنل پارک پی اے ایف کورنگی کریک میں ہونے والی اس چار روزہ چیمپیئن شپ کا آغاز ائیر وائس مارشل عباس گھمن، ائیر افسر کمانڈنگ،سدرن ائیرکمانڈ نے افتتاحی شاٹ کھیل کر کیا۔کھیل کے پہلے دن اکبرخان نے 70اسکور( 2 انڈرپار)کے برتری حاصل کی۔
ان کے تعاقب وحید بلوچ ہے جس نے 70 اسکور(2 انڈرپار)راؤنڈ اختتام کیا۔حمزہ امین کارڈبورڈ پر تیسری پوزیشن پر کھیلے۔ دفاعی چیمپیئن شپ احمد بیگ 72 اسکور(1اوورپار)کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہے۔40 ویں ایڈیشن ملک کے سب سے بڑے گالف ٹورنامنٹ میں سے ایک ہے جس میں 100سے زائد پروفیشنل گالفرز ایکشن میں ہیں۔ چیمپیئن شپ میں پروفیشنل کیٹییگری کے علاوہ سینئر/ جونئیر پروفیشنلز، ایمیچر، ایئر مین گالف کلب ممبر ز، لیڈیز، ویٹرنز گالفرز حصہ لے رہے ہیں۔80لاکھ روپے انعامی رقم کی حامل اس چیمپیئن شپ میں ہر روز 18 ہول کھیلے جائیں گے۔اس کے علاوہ ہول ان ون کرنے والے گالفر زکے لئے ایک چمچماتی گاڑی (Honda BR-VS 1500cc)بھی انعام میں رکھی گئی ہیں۔