آزادی کپ ہاکی میچ پشاور ریڈ نے جیت لی

تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ کے سنیئر نائب صدرسابقہ انٹرنیشنل فٹ بالر شاہد خان شنواری مہمان خصوصی تھے


پشاور(سپورٹس رپورٹر)یوم آزادی کے پرمسرت موقع پرصوبہ خیبرپختونخواہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام آزادی کپ ہاکی میچ پشاورریڈ نے ایک کانٹے دارمقابلے کے بعد پشاور گرین کودوایک سے ہرادیا۔پشاور گرین کی ٹیم نے بھی بہترین کھیل پیش کیا۔

واضع رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین ہاکی میچ پانچ ماہ کے طویل کرونا لاک ڈاون کے بعد کھیلاگیاجس میں کھلاڑیوں اورآفیشنل کاجوش وجذبہ بھی عروج پر رپا۔ آزادی کپ ہاکی میچ کے موقع پرتحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ کے سنیئر نائب صدرسابقہ انٹرنیشنل فٹ بالر شاہد خان شنواری مہمان خصوصی تھے جبکہ سابق آئی جی خیبرپختونخوا وچیئر مین صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن سعید خان،کے پی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدرسید طاہر شاہ، صوبائی سیکرٹری ہدایت اﷲ،پشاوردسٹرکٹ کے صدرضیاء الرحمان بنوری ،کوچ یاسر اسلام بھی موجود تھے۔

پشاورریڈ اورگرین کی ہاکی ٹیموں نے طویل عرصہ بعد کھیلے گئے میچ میں نہایت شاندار اورمعیاری کھیل پیش کیا پہلے ہاف میں ریڈکی جانب سے سمیع اللہ نے جبکہ گرین ٹیم کی جانب سے امجد خان نے گول کیادوسرے ہاف میں بھی بہترین کھیل دونوں ٹیموںنے عمدہ کھیل پیش کیاتاہم آخری لمحات مین گرین کی جانب سے زاہد نے گول کرکے ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردارادااکیا۔میچ کے بعدمہمان خصوصی نے دونوں ٹیموں کوعمدہ کھیل پیش کرنے پرمبارک دی اورکہاکہ عمدہ میچ نے پاکستان کی یوم اذادی کی خوشییاں اوربھی دوبالا کردی ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے جس کا کریڈٹ وزیر اعلیٰ محمود خان کو جاتا ہے

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ کی جانب سے ہاکی سمیت تمام کھیلوں کی ترقی وترویج میںبھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی۔ چیئرمین سعید خان ،صدرسید ظاہرشاہ نے سیکرٹری سپورٹس صوبہ خیبرپختونخواعابد مجید، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس اسفندیار خٹک کرونا وائرس کی وباء کے بعد کے بعد صوبہ بھرمیںہاکی سمیت تمام کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرنے پران کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہم صوبائی حکومت کی ہدایات پرہاکی کی تمام سرگرمیاں بحال کردی ہیں ۔

انہوںنے بتایاکہ صوبہ کے سات سے زائد اضلاع میں آسٹروٹرف بچھائے جارہے ہیں جس میں اسلامیہ کالج پشاور،کے علاوہ کوہاٹ،ایبٹ آباد،چارسدہ،سوات،ڈی آئی خان کے ساتھ ساتھ لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن بھی کی جارہی ہے جس سے ہاکی کھیل کو فروغ ملے گا۔انہوںنے آخر میں بتایاکہ ا مسال ہاکی کلینڈر کااعلان جلد کیاجارہاہے جوکہ ہم نے تیارکیاہے

error: Content is protected !!