امید ہے شاہین جنوبی افریقہ کیخلاف راولپنڈی ٹیسٹ جیت کر سیریز اپنے نام کریں گے، وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی


لاہور (سپورٹس لنک رپورٹر)صوبائی وزیر کھیل وامورنوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ کئی برسوں بعد ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کا ہونا خوش آئند ہے،جنوبی افریقہ کیخلاف قومی کرکٹ ٹیم کراچی کی فتح کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے راولپنڈی ٹیسٹ میں بھی اچھا کھیل پیش کرے گی اور جنوبی افریقہ کیخلاف راولپنڈی ٹیسٹ جیت کر سیریز اپنے نام کریں گے،جمعرات کے روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کپتان بابر اعظم، اظہر علی اور فواد عالم کی پرفارمنس اہم ہوگی،قومی ٹیم کا فاسٹ بولنگ اور سپن بولنگ کا کمبی نیشن بھی پرفارم کررہا ہے،جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پران کے مشکور ہیں ، دورے سے کرکٹ کے شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو مل رہی ہے،پنجاب حکومت کی جانب سے میچز کیلئے سیکیورٹی کے بھرپور انتظامات کئے گئے ہیں۔

تعارف: newseditor