صوبائی وزراء رائے تیمور خان بھٹی،عنصر مجید نیازی، اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے ہاکی کے میچز دیکھے


لاہور (سپورٹس لنک رپورٹر)صوبائی وزراء رائے تیمور خان بھٹی،عنصر مجید نیازی، اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے جمعرات کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ کے میچز دیکھے،صوبائی وزراء کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا،صوبائی وزراء رائے تیمور خان بھٹی اور عنصر مجید نیازی،نے بہترین کھیل پیش کرنے پر کھلاڑیوں کو مبارکبادی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا کہ چیمپئن شپ کی بہترین ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں، سیمی فائنل میں دلچسپ اور جاندار مقابلے ہوں گے

چیمپئن شپ میں کانٹے دار مقابلے ہورہے ہیں، نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے، ہاکی کے کھلاڑی بہترین پلیٹ فارم ملنے پر بہت خوش ہیں اور انہوں نے بہت جوش و جذبے کے ساتھ مقابلوں میں حصہ لیا ہے، ہاکی کے نئے ٹیلنٹ کو آگے لے کر جائیں گے تاکہ ہاکی کو ایک بار پھر عروج پر لے کر جایا جا سکے، انہوں نے مزید کہاکہ ہاکی کے فروغ کے لئے پنجاب میں 25آسٹروٹرف اور ہاکی گرائونڈ ز بنانے جارہے ہیں، چیمپئن شپ کے بعد ہاکی کے تربیتی کیمپ لگائے جائیں گے،صوبائی وزیر عنصر مجید نیازی کا کہنا تھا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب ہاکی کے فروغ کیلئے بھرپور کردار ادا کررہا ہے، پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ سے نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے۔

تعارف: newseditor