’’پیسہ پھینک تماشہ دیکھ‘‘،عالمی کپ ٹی ٹوئنٹی ملتوی،آئی پی ایل کے شیڈول کا اعلان بھی کردیا گیا،کیا یہاں کرکٹرز کو کورونا کا خطرہ نہیں ہوگا؟

‏اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)اس بات میں اب کوئی شک وشبہ نہیں رہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے رواں برس آسڑیلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی منسوخی دراصل بھارتی کرکٹ بورڈ کو مالی فائدہ پہنچانے کیلئے تھی جبکہ اعلان یہ کیا گیا کہ کورونا وائرس کے باعث کھلاڑیوں، تماشائیوں اور سپورٹنگ سٹاف کی زندگیوں کو درپیش خطرات کے باعث عالمی کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ ملتوی کیا گیا ہے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ہمیشہ مالی فائدے کیلئے کرکٹ کو نقصان جبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو فائدہ ہی پہنچایا ہے یہی وجہ ہے کہ کئی حلقوں کی جانب سے آئی سی سی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی بجائے انڈین کرکٹ کونسل بھی کہا جاتا ہے، مذکورہ بالا باتوں کی اصل کہانی یہ ہے کہ آئی پی ایل 19 ستمبر کو شروع ہو گی،ایشیا کپ اور ورلڈکپ کو کورونا کا خطرہ تھا اس لیے ملتوی ہوگئےمگر بھارتی بورڈ کو چار ہزار کروڑ روپے کا نقصان نہ ہو اس لیے اس کی لیگ میں کورونا نہیں آئے گا،دنیا بھر سے کھلاڑی کھیلنے بھی آئیں گے اور بورڈز کو ان کا حصہ بھی ملے گا،پیسہ پھینک تماشہ دیکھ۔

error: Content is protected !!