پاکستان سپر لیگ میں تماشائیوں کی محدود شرکت کی اجازت کا اعجاز فاروق کی جانب سے خیرمقدم

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پی سی بی کے سابق رکن گورننگ بورڈ اور کے سی سی اےکے سابق صدر پروفیسر اعجاز فاروقی نے پی ایس ایل ٹی 2021 میں محدودتماشائیوں کو میچز دیکھنے کی اجازت دینے کا خیرمقدم کیا ہے،انہوں نے اسے پاکستان کرکٹ کے لیے ایک شاندار فیصلہ قرار دیا،اعجاز فاروقی نے کہا کہ بعض مخصوص حالات کی وجہ سے پاکستان میں کرکٹ کرکٹ کی سرگرمیاں متاثر ہوئیں،اب پی ایس ایل مقابلے مکمل طور پر پاکستان میں ہونے سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں بھرپور مدد ملے گی،میچز کے دوران ایس او پیز پر عمل کرنے کے اچھے نتائج پر تماشائیوں کی کی تعداد میں اضافہ کا فیصلہ بھی ممکن ہوگا،کرکٹ کے مداح ان مقابلوں سے لطف اندوز ہونگے، اس طرح مثبت سرگرمیوں کا فروغ بھی ہو گا۔

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!