پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) صوبائی حکومت کے زیر سایہ چلنے والے ادارے زمونگ کور پشاورمیں یتیم بچوں کوصحت مندانہ سرگرمیوں کی فراہمی کی غرض سے منعقدہ آرچری تربیتی کیمپ اختتام پذیر ہوگیا،جبکہ مارشل آرٹس کےمقابلے بھی کھیلے گئےجس میں بچوں نے شاندارپرفارمنس کا مظاہرہ کیا،
اس موقع پر پی ٹی آئی کی خاتون ایم پی اے رابعہ بصری نے نمایاں پوزیشن لینے والے بچوں کو میڈلزپہنائے اور ٹرافیاں تقسیم کئے،انکے ہمراہ ڈائریکٹر زمونگ کورسہیل احمد ملک،پرنسپل فرح ،سپورٹس ڈائریکٹر خدیجہ انور،ڈسٹرکٹ آرچری ایسوسی ایشن کے سیکرٹری وکوالیفائڈلیول 2کوچ سرفرازخان ،انٹر نیشنل مارشل آرٹس کھلاڑی اعلیٰ گل آفریدی اور ٹیچرکوثر بھی موجودتھیں۔
پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان کی ہدایت پرپشاور میں قائم یتیم بچوں کے ادارے زمونگ کور میں ڈسٹرکٹ آرچری ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری تین روزہ تربیتی کیمپ میں پچاس کے قریب بچوں نے حصہ لیا
بچوں نے تیر اندازی میں نے کافی دلچسپی کا اظہارکیا،آخری روز کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کے مابین مقابلے منعقد ہوئے، جس میں عیدمحمد نے پہلی ،حسن نے دوسری اور دائودنے تیسری پوزیشن حاصل کی
جبکہ اس دوران بچوں نے مارشل آرٹس کے بھی بہترین مظاہرہ کیا۔آخر میں پی ٹی آئی کی خاتون ایم پی اے رابعہ بصری نےنمایاں پوزیشن لینے والے بچوں کو میڈلز پہنائے اور ٹرافیاں دیں اوربچوں میں کھیلوں کاسامان تقسیم کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رابعہ بصری نےآرچری کو ایک بہترین کھیل قراردیاورکہاکہ آرتغرل ڈرامے سے تیر اندازی کی مقبولیت بڑھ گئی ہے
اس ڈرامے میں مردبلکہ خواتین نے بھی تیراندازی انتہائی جرات مندانہ اندازمیں کی ۔تقریب سے ڈائریکٹر سہیل احمد ملک اورآرچری سیکرٹری وکوچ سرفرازنے بھی خطاب کیا۔