یوم یکجہتی کشمیر پر نمائشی نیٹ بال مقابلے منعقد ہونگے

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں نیٹ بال کے نمائشی مقابلے منعقد کروانے کا اعلان کردیا ہے۔پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر نیٹ بال کے نمائشی میچز منعقد ہوں گے اس سلسلہ میں تمام متعلقہ صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔یہ مقابلے صوبائی اور ضلعی سطح پر منعقد ہوں گے اور مقابلوں کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

error: Content is protected !!