پاکستان اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپین شپ 23 مارچ سے شروع ہو گی

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام
پاکستان اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپین شپ 23 مارچ سے لیژر سٹی بائولنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں شروع ہو گی۔ گذشتہ روز پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن  کےصدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور 
چیمپیئن شپ میں ملک بھر  مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، چیمپیئن شپ میں 8 کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مردوں کے سنگلز، ڈبلز، ٹیم ایونٹ، خواتین سنگلز، ایمچور،ڈیف، انٹ سکول اور انٹر یونیورسٹی کے مقابلے شامل ہیں، ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنی اپنی رجسٹریشن 20 مارچ تک کروا سکتے ہیں اور 22 مارچ کو ٹورنامنٹ کے ڈراز اور قوانین کا اعلان کیا جائےگا، چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل 29 مارچ کو جبکہ فائنل مقابلے 30 مارچ کو کھیلے جائیں گے، چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب 30 مارچ کو شام چھ بجے منعقد ہوگی جس میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے، مزید معلومات کے پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد حسین چٹھہ سے رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔

error: Content is protected !!