کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) محکمہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر حکومت سندھ کے اشتراک سے اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) تحت کھیلے جانے والے کشمیر ڈے ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں سجاس الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے، شاید انصاری چھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 86 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے،شہزاد شیزی 22 رنز کے ساتھ دوسرے کامیاب بیٹسمین رہے۔
اسٹیٹ بینک سی سی کے محمد خالد نے چار اوور میں 28 رنز کے عوض چار بلے بازوں کو پویلین کی راہ دیکھائی جواب میں فاتح ٹیم نے مطلوبہ حدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ فاتح ٹیم کے عارف خان چار چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 61 رنز پر ناقابل شکست رہے۔ 36 رنز بنانے والے محمد وقار دوسرے کامیاب بلے باز رہے، سجاس کی جانب سے مقصود احمد نے دو وکٹیں حاصل کی، میچ کے اختتام پر سجاس کے پیٹرن خواجہ احمد مستقیم اور پی سی بی کے سابق کیوریٹر احسان آرائیں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے