ندھ رینکنگ چیمپین شپ دوسرے روانڈز میں کھلاڑی پہنچنا شروع ہوگئے

حیدرآباد (سپورٹس لنک رپورٹ )سندھ رینکنگ چیمپین شپ دوسرے روانڈز میں کھلاڑی پہنچنا شروع ہوگئے،پہلے راونڈز میں دلچسپ اور شاندار مقابلے دیکھنے کو ملے،حیدرآباد ٹینس ایسوسی ایشن کے ذیرایتمام حیدرآباد سندھ رینکنگ چیمپیئن شپ جو کہ واپڈا کالونی ٹینس کورٹ حسین آباد حیدرآباد میں منعقد کی جارہی ہے ، چیمپیئن شپ میں کھیلے گئے میچز میں انڈر 11میں احسان علی نے حمزہ کراچی کو 0-6سے،امداد علی نے ماجد علی کو 0-6سے شکست دی،انڈر 13ڈبلیز میں جیند اور علی بچانی نے یوآن اور اشعر کو 0-6سے،مزمل بھنڈ اور راشد علی نے امریکہ سے آئے ہوئے مائیکل علی اور ابراہیم قریشی کو5-7سے،عبدالواہاب درباری اور محمد احمد نے حمزہ اور اسجد کو 0-6 سے شکست دے کر دوسرے راونڈ میں جگہ بنائی

بوائز انڈر 15 سنگلز میں امداد علی نے محمد احمد کو 3-6سے،محمد ابراہیم نے لبیب بھٹی کو 0-6سے،محمد مائیکل علی نے علی بچانی کو1-6 ہرا دیا گرلز انڈر 15 میں عائشہ نے نباء بھٹی کو کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا،چیمپئن شپ کا افتتاح جنرل مینجر ساوتھ واپڈا فرحت کمال کیا اس موقع پر مہمان اعزازی اسپورٹس کوآرڈینٹر حیدرآباد جیم خانہ ڈاکٹر زولفقار یوسفانی تھے دیگر مہمانوں میں سندھ فزیکل ایجوکیشن ایسوسی ایشن کے صدر عقیل احمد، ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن کراچی وسیم خان،جاوید ریاڑ، شبیرگل کھیڑ،و،عبدالصمد خان،میڈیم ریحانہ بھٹی، میڈیم مختار بھٹی،آصف پرویز کھیڑو،رفیع درباری،حسن کمال،عامرکفایت اور دیگر موجود تھے

error: Content is protected !!