ڈویژنل فینسنگ ایسوسی ایشن حیدرآباد کے انخابات،الحاج اشرف بن محمد،چیئرمین منتخب

حیدرآباد(سپورٹس لنک رپورٹ  )ڈویژنل فینسنگ ایسوسی ایشن حیدرآباد  کے انخابات میں آل پرائیویٹ اسکول مینیجمینٹ ایسوسی ایشن حیدرآباد ریجن کے چیئرمین الحاج اشرف بن محمد،چیئرمین، ڈسٹرکٹ حیدرآباد فینسنگ ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین حمید شاہ صدر، حیدرآباد فینسنگ کلب کے رمیز راجہ سیکریٹری اور ممبر جامشورو فینسنگ ایسوسی ایشن محمد کامران خازن منتخب ہوگئے۔سندھ فیسنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد تقی اور حیدرآباد ڈویژنل اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے خرم رفیع صدیقی کی موجودگی میں ہوئے مذکورہ انتخابات میں مذکورہ بالا عہدیدراران کے علاوہ پروفیسر انور قریشی سینیئر وائس چیئرمین،سعید الرحمن، ناظمہ سبحان وائس چیئرمین، پرویز شیخ،مسرت علی، ذوالفقار مغل،ارشد بلوچ،سادیہ ارسلان نائب صدور، محمد کامران خازن،ظہیرالدین، ناہید کریم، جوائنٹ سیکریٹریز، نائلہ پروین، عائشہ ارم،سید حسن عباس، فاہم علی، وسیم، شاہدہ تبسم اور عمران خان ممبران مجلس عاملہ منتخب ہوئے ہیں۔انتخابات اشرف بن محمد کی چیئرمین شپ میں لطیف آباد حیدرآباد میں منعقد ہوئے جس میں حیدرآباد، جامشورو، ٹنڈوالہیار، مٹیاری، دادو، ٹنڈومحمد خان اور بدین ضلعوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

تعارف: newseditor