کراچی (اسپورٹس رپورٹر ) پاکستان ورکرز امیچرز اسپورٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام اسپورٹس آفیشلز اور کھلاڑیوں کی آگہی کے لئے ایک روزہ ریفریشر کورس گلستان اسکاؤٹس ٹریننگ سینٹر کراچی میں منعقد کیا گیا,جس میں پورے صوبے سے تعلیمی اداروں, مختلف کھیلوں کی تنظیموں اور اکیڈمیوں سے تعلق رکھنے والے عہدیداران, کوچز, کھلاڑیوں اور اسپورٹس صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی. سجاس کے سیکریٹری اور معروف اینکر اصغر عظیم اور صدر آصف خان، نامور ایتھلیٹ اور سینئر صحافی مقصود احمد, ڈاکٹر شیریں بھٹی, ڈاکٹر طارق گجر, ڈاکٹر نسیم جوہر, محمد سلیم چوہدری, سید سخاوت علی اور ابرار حسین نے کووڈ 19 کے تحفظاتی اقدامات, فٹنیس, فرسٹ ایڈ, اسپورٹس اور فزیکل ایجوکیشن کی دگرگوں صورتحال اور قومی ذمہ داری کے موضوعات پر لیکچرز دیے.
بعد ازاں اوپن ہاؤس سیشن میں محمد اسلم خان, محمد خالد رحمانی, گرانڈ ماسٹر مختار احمد خان, اقبال میمن, مختار بھٹی, محمد کاشف, سید فیضان باقر نقوی, عبدالرحیم راجپوت, فوزیہ فلک, مشیدہ زاہد, محمد اشفاق, نجیب اللہ خان, مہوش یونس, محمد امین آرائیں, محمد اسلم گجر, دانش گجر, امبرین نے کھل کر اپنے جذبات اور خیالات کا اظہار کیا اور موجودہ مسائل اور ان کے حل کیلئے سیر حاصل گفتگو کی. ہنڈا اٹلس پاور پروڈکٹ کمپنی کے مارکیٹنگ مینیجر ولید علی نے تمام شرکاء میں تحائف تقسیم کئے. آرگنائزنگ کمیٹی غلام یاسین, مختار احمد خان, محمد خالد رحمانی, اظہر صمدانی, منصور شیخ, سید عبدالباسط, سید خضر مہدی, محمد شہباز, کاشف فاروقی پر مشتمل تھی.