ٹی ٹوئنٹی کی عالمی درجہ بندی،بابر اعظم نمبر ون بن گئے

پاکستان کے کپتان بابر اعظم آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی بیٹنگ رینکنگ میں پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں. آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق بابر اعظم 834 پوائنٹس حاصل کرکے ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں.اس فہرست میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کا دوسرا نمبر ہے. ان کے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 798 ہے. آسٹریلیا کے ایرون فنچ 733 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں

.ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا نمبر چوتھا ہے. ان کے پوائنٹس کی تعداد 731 ہے.اس کے علاوہ پاکستان بھی آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ٹیمز رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے. بھارت اور نیوزی لینڈ کے بعد دبئی سٹیڈیم میں افغانستان کے خلاف پانچ وکٹوں سے کامیابی کی بدولت پاکستان نے عالمی رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے.

error: Content is protected !!