قیوم سپورٹس کمپلیکس میں واقع اوپن ائیر جیم کی مشینوں سے نٹ غائب ‘ بعض مشینیں زنگ آلود ہوگئیں

پشاور(مسرت اللہ جان ) قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں 2.1 ملین روپے کی لاگت سے ایک سال قبل بننے والے اوپن ائیر جیم کے بعض مشینوں سے نٹ غائب ہوگئے ہیں اور ان مشینوں پر ورزش کرنے والے افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ میں فروری 2020 میں مکمل ہونیوالے اوپن ائیر جیم جس کی قیمت 21 لاکھ روپے ہے اور اسی طرح کے اوپن ائیر جیم مختلف جگہوں پر بنائے جارہے ہیں کی نگرانی ایک ہزار کھیلوں کے میدان کے پراجیکٹ کے ذریعے کی جارہی ہیں

تاہم آگے دوڑ اور پیچھے چھوڑ کی پالیسی کے باعث اوپن ائیر جیم کی حالت بری ہوگئی ہیں قیوم سپورٹس کمپلیکس میں واقع اوپن ائیر جیم میں ورزش کیلئے رکھی گئی مختلف مشینوں سے نٹ نکل گئے ہیں اور بعض مشینیں ایک نٹ پر ہی کام کررہی ہیں

جس کے باعث بعض اوقات ورزش کیلئے آنیوالے افراد کو ورزش میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس وقت متعدد مشینیں قیوم سپورٹس کمپلیکس میں ایک ہی نٹ پر کھڑی ہیں اور کسی بھی وقت گر سکتی ہیں – دوسری طرف بعض مشینیں زنگ آلود ہو گئی ہیں جس کی جانب ابھی تک اس منصوبے کی نگرانی کرنے والے ایک ہزار کھیلوں کے پراجیکٹ کی نظر نہیں گئی –

تعارف: newseditor