ایشین گولڈ میڈلسٹ ویٹ لفٹر قومی ہیرو ارشد ملک انتقال کر گئے

گوجرانوالہ(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کے لیے ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ہیرو ارشد ملک انتقال کر گئے۔عالمی ویٹ لفٹر کے اہلخانہ نے ارشد ملک کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی عمر 73 سال تھی۔ارشد ملک کے بھتیجے سجاد نے بتایا کہ ان کے چچا چھ سال سے بیماری میں مبتلا تھے۔ارشد ملک نے 1974 میں بنکاک میں ہونے والی ایشین ویٹ لفٹنگ چیمئن شپ میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں وہ نیشنل گولڈ بھی تھے اور طویل عرصے تک ریکارڈ ہولڈر بھی رہے۔

تعارف: newseditor