نکاپ کراٹے بیلٹ کنووکیشن کا انعقاد

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)نکاپ کراٹے بیلٹ کنووکیشن جمنازیم ہال ککری گراؤنڈ لیاری میں منعقد ہوئی. غلام حیدر بلو, سینسی نسیم قریشی, میر غلام علی بلوچ, ملک محمد خالد اعوان, منیر جان بلوچ نے کامیاب کراٹیکا میں کراٹے بیلٹ تقسیم کئے.
سندہ کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عبدالحمید کے مطابق نشینل انسٹیٹیوٹ آف کراٹے ڈو پاکستان کی زیر نگرانی نکاپ کراٹے بیلٹ کنووکیشن کی پر وقار تقریب جمنازیم ہال, ککری گراؤنڈ, لیاری کراچی میں منعقد ہوئی. غلام حیدر بلو, ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اسکولز ڈسٹرکٹ سائوتھ کراچی اس تقریب کے مہماں خصوصی جبکہ صدارت سینسی نسیم احمد قریشی, نائب صدر, سندہ اولمپک ایسوسی ایشن و صدر سندہ کراٹے ایسوسی ایشن نے کی. گیسٹ آف آنر گورنمنٹ سیکنڈری ٹیچرز ایسوسی ایشن گسٹا ساؤتھ کے صدر میر غلام علی بلوچ, نائب صدر ملک محمد خالد اعوان, جنرل سیکریٹری منیر جان بلوچ, محمد افتخار غزالی, چیئر میں سحر فاؤنڈیشن, سید طارق شاھ نائب چیئر میں سحر فاؤنڈیشن نے کامیاب کراٹکاز کو بیلٹ ایوارڈ کئے. سندہ کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر سینسی نسیم قریشی نے تمام مہماناں کو سندہ کی روایتی تحفہ اجرک پیش کیں. مہماناں نے سندہ کراٹے ایسو سی ایشن اور نشینل انسٹیٹیوٹ آف کراٹے ڈو پاکستان کو کراٹے کے فروغ اور ترقی کے لئے کئے کئے اقدامات اور مختلف ایونٹس کرانے پر مبارک باد دی.

تعارف: newseditor