عامر حسن آفریدی کرکٹ کے میدان کا ایک اور چمکتا ستارہ!!!


ولی خیل,لنڈی کوتل ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے عامر حسن آفریدی 2020.21 کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان ناردرن کرکٹ ٹیم کی طرف سے کھیل رہے ہیں جنہوں نے پہلے میچ میں پانچ وکٹیں اور 19 رنز لیکر مین آف دی میچ قرار پائے

جبکہ آج سنٹرل پنجاب کے ساتھ میچ کھیلا جس میں عامر حسن آفریدی نے تین وکٹیں, 9 رنز اور دو کیچیز لیکر بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا کرکٹ کھیلنے والے اور سمجھنے والے ماہرین کے مطابق وہ بہت جلد پاکستان کرکٹ ٹیم انٹر نیٹ کا حصہ بن کر ثابت کرینگے کہ قبائلی نوجوانوں اور کھیلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں

اگر ان کو آگے پرفارم کرنے کے مواقع دئے گئے عامر حسن آفریدی کے رشتہ داروں نے ان کو خصوصی دعاؤں میں یاد کرنے کی اپیل کی ہے علاقوں کے لوگوں نے پی سی بی سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ عامر حسن آفریدی کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ بناکر کھیلنے کا موقع فراہم کریں تاکہ وہ اپنی قابلیت اور صلاحیت کو ثابت کرکے ملک و قوم کا نام روشن کریں.

تعارف: newseditor