استحکام پاکستان،انٹرکالجزباسکٹ بال ٹورنامنٹ شروع ہوگیا

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) استحکام پاکستان تقریبات کے سلسلے میں انٹرکالجزسپورٹس فیسٹول کی مناسبت سے منعقدہ باسکٹ بال ٹورنامنٹ شروع ہوگیا،پہلے روز کے مقابلوں میں سٹی گرلزکالج گلبہاراورفرنٹئیرکالج کی ٹیموں نے کامیاب رہی،افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری تاج میرافریدی تھے،انکےہمراہ پی ایس بی کوچنگ سینٹرکے سابق ڈائریکٹردین محمد،نجمہ نازقاضی،گل صنوبراخلاص اوروصال خان بھی موجودتھے۔

پی ایس بی کوچنگ سینٹرکے جمنازیم ہال میں جاری گرلزانٹرکالجزباسکٹ بال ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں گرلزسٹی کالج گلبہاراورگرلزڈگری کالج حیات ابادنمبرون کی ٹیموں کے مابین کھیلاگیا۔جس میں گورنمنٹ سٹی گرلزکالج گلبہارکی طالبات نے شاندارکھیل پیش کرتی ہوئی میچ میں برتری حاصل کی،میچ کی سکور0-42رہی۔دوسرے میچ میں فرنٹئیرکالج نے گرلزڈگری کالج باچاخان کووہرایا۔میچ میں ریفری اورسکورنگ کے فرائض دین محمد،وصال خان،اویدخان،حسن خان تھے۔

تعارف: newseditor