آئی ایل ٹی 20 یواے ای کرکٹ پر اچھے اثرات مرتب کرے ، ہربجھن سنگھ

آئی ایل ٹی 20 یواے ای کرکٹ پر اچھے اثرات مرتب کرے ، ہربجھن سنگھ

دبئی (نوازگوھر) سابق بھارتی کرکٹر اور آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے آئی ایل ٹی 20 کے دوسرے سیزن میں سفیر اور کمنٹیٹر کی حیثیت سے شمولیت پر خوشی کا اظہار کیا۔

انہوں نے یواے ای کو فرنچائز کرکٹ کی میزبانی کے لئے ایک مثالی مقام قرار دیتے ہوئے آئی ایل ٹی 20 کو مقامی اور بین الاقوامی کرکٹرز کو صلاحیتوں کے مظاہرے کا ذریعہ قرار دیا۔

ہربھجن سنگھ نے متحدہ عرب امارات میں کرکٹ ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے میں آئی ایل ٹی 20 کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ آئی ایل ٹی 20 مقامی کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرکے متحدہ عرب امارات کی کرکٹ ٹیم کو مضبوط بنانے میں مدد کررہا ہے

اس سے انہیں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملے گا جبکہ دنیا بھر کے دیگر معروف کھلاڑیوں سے سیکھ کر اپنے کھیل میں نکھار لاسکیں گے۔

 

 

error: Content is protected !!