جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا


کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)جنوبی افریقا کے سابق کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔فاف ڈوپلیسی نے 2012 میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اور اپنے پہلے ٹیسٹ میں انہوں نے دوسری اننگز میں ناقابل شکست 110 رنز بنائے۔ڈوپلیسی نے 69 ٹیسٹ میچز میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کی اور 36 ٹیسٹ میچز میں جنوبی افریقا کی قیادت بھی کی۔ڈوپلیسی نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں 10 سنچریوں اور 21 نصف سینچریوں کی مدد سے 4163 رنز بنائے۔فاف ڈوپلیسی نے پاکستان کے خلاف حالیہ سیریز کی 4اننگز میں 55 رنز بنائے تھے

تعارف: newseditor