ویمنز ورلڈ کپ 2025 کی میزبانی بھارت کو مل گئی

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی میزبانی بھارت کو مل گئی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی میزبانی بھارت کو ملنے کی تصدیق کردی۔بی سی سی آئی نے آئی سی سی کے سالانہ کنونشن کے دوران میگا ایونٹ کی بولی جیت لی۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی کا کہنا ہے کہ ہم آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی میزبانی کے خواہشمند تھے ہمیں خوشی ہے کہ ہمیں میگا ایونٹ کی میزبانی کا موقع ملا ہے۔

 

آئی سی سی نے ویمنز کے تین دیگر ٹورنامنٹس کے میزبانوں کا بھی اعلان کیا گیا جس کے مطابق 2024 کا ٹی 20 ورلڈ کپ بنگلہ دیش میں جبکہ 2026 کا ٹی 20 ورلڈ کپ انگلینڈ میں منعقد ہوگا، اس کے علاوہ 2027 ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی سری لنکا کو ملی ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں آخری بار ویمنز ورلڈ کپ 2013 میں منعقد ہوا تھا۔اس ورلڈ کپ میں آسٹریلوی ٹیم فائنل میچ میں ویسٹ انڈیز کو 114 رنز سے شکست دے کر چیمپئن بنی تھی۔

error: Content is protected !!