پاکستان کو ایشیا کبڈی کپ اور عالمی کبڈی کپ کی میزبانی مل گئی ہے، سیکرٹری کبڈی فیڈریشن سرور رانا

اسلام آباد ( رپورٹ نواز گوھر ) پاکستان کو ایشیا کبڈی کپ اور عالمی کبڈی کپ کی میزبانی مل گئی ہے، ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز پاکستان سپورٹس بورڈ میں پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد سرور رانا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر عالمی کپ جتنے پاکستان کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں کے علاوہ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے خزانچی خواجہ اختر عباس بھی موجود ہے، انہوں نے کہا کہ ایشیا کبڈی کپ اکتوبر 2022 میں اور عالمی کبڈی کپ فروری 2024 میں پاکستان میں منقعد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 2023 میں پاکستان میں کھیلی جانے والی سیف گیمز میں کبڈی کا ایونٹ شامل ہے اور اس سلسلہ میں تیاریاں بھی شروع کردی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روواں سال سرکل اسٹائل، بیچ اسٹائل، ایشین اسٹائل کبڈی چیمپئن شپ کے علاوہ ننکانہ صاحب میں انٹرنیشنل کبڈی ٹورنامنٹ اور کرتاپور راہ داری میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر چوہدری شافیع حسین کی ذاتی کاوشوں اور دن رات کوششوں کے باعث پہلی بار عالمی کبڈی کپ کا انعقاد پاکستان میں ہوا۔جس میں پاکستان نے بھارت کو 41 کے مقابلے میں 43 سکور سے شکست دے کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا، پاکستانی ٹیم کی جیت میں کوچز اور کھلاڑیوں کی محنت رنگ لائی جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے شکرگزار ہیں کہ پاکستان سپورٹس بورڈ میں سہولیات فراہم کررہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہعالمی کپ جتنے والی قومی ٹیم کے کھلاڑی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے جمعرات کو ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ امید ہے وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب بھی دنیا فتح کرنے والے ان کھلاڑیوں کو دعوت دینگے، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل منصور احمد نے اپنے خطاب میں کہاکہ پاکستان سپورٹس بورڈ کھلاڑیوں تربیتی کیمپ کے سہولیات فراہم کررہا ہے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے عالمی کپ میں کامیابی حاصل کرکے ملک کا نام روشن کیا اور انہوں نے پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

تعارف: newseditor