انٹرنیشنل عبدالناصر کے لئے آج آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر قرآن خوانی ہوگی


کراچی (اسپورٹس رپورٹر)کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن نے اپنے نائب صدر اور قومی سلیکٹرانٹرنیشنل عبدالناصر کی روح کو ایصال ثواب کے لئے آج جمعہ کو بعدنماز مغرب تا عشاانٹرنیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا ہے ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان نے اسپورٹس کے حلقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس موقع پر تشریف لائیں انہوں نے ایسوسی ایشن کی تین دن کے لئے تمام سرگرمیوں کو جس میں ہنڈا کپ ٹورنامنٹ بھی شامل ہے ملتوی کردیا ہے درین اثنا پی بی ایف کے صدر برگیڈیئر افتخار منصور سیکریٹری خالد بشیر نے اس انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے غلام محمدخان کے نام ایک تحریری پیغام میں عبد الناصر کے انتقال کو باسکٹ بال کھیل کا ایک عظیم نقصان قرار دیا ہے درین اثنا مرحوم کی نماز جنازہ میں اصغرعظیم، احمد علی راجپوت، عظمت اللہ خان، آصف عظیم، سابق قومی کپتان اعظم خان، اصغربلوچ، انجینئر محفوظ الحق، شاہ نعیم ظفر، عباس جمال ایڈوکیٹ، جاوید محمد خان، اشرف یحییٰ، طارق حسین ممتاز احمد، عامر شریف، جاوید میمن، ذوالفقار عباس خان، آصف فوٹوگرافر، یعقوب قادری، محمد یعقوب، عدنان احمد، زین العابدین، علی چن زیب، عابد ملھی، ہارون خان، عامر غیاث،سید مصنف شاہ، نزاکت خان، ظفراقبال، نصراقبال، زاہد ملک، انور زبیری کے علاوہ متعدد ججز صاحبان،وکلااور سماجی وکاروباری شخصیات نے شرکت کی عبد الناصر جوکہ جسٹس شفیع صدیقی کے بٹرے بھائی تھے انکے بٹرے بھائی یوسف صدیقی کا 2 جنوری کوانتقال ہوا تھا، عبد الناصر صدیقی پاکستان ٹیم کے مینجر ایس بی بی اے کے اور کے بی بی اے کے سیکریٹری رہے، جبکہ ایس او اے کے اہم عہدے دار بھی رہے سندھ گیمزلاڑکانہ کے کراچی دستے کے سیکریٹری تھے اور ایک طویل عرصے تک باسکٹ بال کھیل کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا 22 جنوری کو ڈاو اوجھاہسپتال میں داخل ہوئے اور 17 جنوری کو 2 بجے دن انتقال کرگئے انکو میوہ شاہ میں صدیقی قبرستان میں انکی والدہ کی قبرمیں سپردخاک کردیا گیا ان کی باسکٹ بال کھیل میں آخری تقریب کمشنر کراچی ٹورنامنٹ تھا جس میں انہوں DMC ساؤتھ کے ڈائریکٹر پارک آغاسمیرخان درانی کو کے بی بی اے کی جانب سے ایوارڈ دیا تھا۔

error: Content is protected !!