اخیبرپختونخواانڈر21 گیمزکیلئے مردوخواتین ٹیموں کی سلیکشن آغاز ڈی ائی خان سےہوگیا،ان گیمزمیں خواتین کی7,اور مردوں کے10 کھیل شامل ہیں

پشاور(,رپورٹ:غنی الرحمن)صوبے میں کھیلوں کے فروغ کیلیئے ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام اگلےماہ سے پشاورمیں منعقدہ انڈر21 گیمز کے سلسلے میں مردو خواتین ٹیموں کے سلیکشن کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز کا آغاز ڈی آئی خان، ٹانک اور جنوبی وزیر ستان سے شروع ہوگیاہے صوبے کے تمام اضلاع میں لیئے جانیوالے ان ٹرائلزمیں خواتین کی سات اور مردوں کے10 ٹیموں کاانتخاب کیاجائیگا۔

ڈے ائی خان اوراسکے ملحقہ اضلاع کے ٹرائلزمیں کھلاڑیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، ٹرائلز ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے کوچز اورمقامی ضلعی کھیلوں کی ایسوسی ایشنز عہدیداروں کی زیرنگرانی خواتین کی والی بال، نیٹ بال، اتھلیٹکس، رسہ کشی، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور کرکٹ ٹیموں کے انتخاب کے لئے ٹرائلز لئے جائیں گےجبکہ مردوں کے ہاکی، ٹیبل ٹینس، جوڈو، کراٹے، تائیکوانڈو، ریسلنگ، باسکٹ بال، جمناسٹک، ووشو اور لیفٹنگ میں لئے جارہے ہیں،ڈائریکٹریس سپورٹس خیبرپختونخوا رشیدہ غزنوی کے مطابق انڈر21 گیمز کے دوسرے مرحلے کیلئےکھلاڑیوں کے ٹرالئلزشفاف ٹرائلز انداز میں ہننگے،

ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس کے کوچز جس میں چیف کوچ شفقت اﷲ، سینئر کوچ سید جعفر شاہ ، اے ڈی سپورٹس ذاکر اﷲ، برکت شاہ ہاکی کوچ، یاسر عزیز ٹیبل ٹینس کوچ، عمل گل افریدی کراٹے کوچ، سبز علی اوربابوگل جمناسٹک کوچ، عابد ایتھلیٹکس کوچ،عامر ویٹ لفٹنگ کوچ، نعمت اﷲ ریسلنگ کوچ، تیمور جاویداوراسداللہ ووشو کوچز، شفیق الرحمن تائیکوانڈواورخواتین کوچز میں فاطمہ والی بال کوچ، آمنہ ٹیبل ٹینس کوچ ، بشریٰ بیڈمنٹن کوچ شامل ہیں،

انہوں نے بتایا کہ ٹرائلز شیڈول کے مطابق 10 مارچ تک تمام 35 اضلا ع میں جاری رہینگے ۔بنوں، لکی مروت کے 18 فروری، شمالی وزیرستان کے 19 فروری، کوہاٹ اور کرک کے 20 فروری، اورکزئی اور کرم کے 21 فروری، ہنگو کے 22 فروری، پشاور اور خیبر کے 23 فروری، مہمند کے 24 فروری، چارسدہ اور نوشہرہ کے 26 فروری، مردان اور صوابی کے 25 فروری،

بونیر اور مالاکنڈ کے 27 فروری، سوات کے یکم مارچ، شانگلہ کے 2 مارچ، دیر پایان اور باجوڑ کے 3 مارچ، دیر بالا اور چترال پایان کے 4 مارچ، چترال بالا کے 5 مارچ، ہری پور اور ایبٹ آباد کے 7 مارچ، مانسہرہ اور بٹگرام کے 8 مارچ، کوہستان پایان اور کوہستان بالا کے 9 مارچ،

کولئی پالس اور تورغر کے ٹرائلز 10 مارچ کومکمل ہونگے۔رشیدہ غزنوی نے اس عزم کااظہارکیاکہ انشاءاللہ اس سے گراس روٹس لیول پر بہترین ٹیلنٹ سامنے ائےگی۔

error: Content is protected !!