آسڑیلین اوپن ، سرینا ولیمز کو سیمی فائنل میں شکست، نوامی اوساکا فائنل میں پہنچ گئیں


میلبورن (سپورٹس لنک رپورٹ)امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز 24 واں گرینڈ سلم ٹائٹل نہ جیت سکنے پر پریس کانفرنس کے دوران آبدیدہ ہوگئیں۔سرینا ولیمز 23 گرینڈ سلم ٹائٹلز جیت چکی ہیں جبکہ سابق آسٹریلوی کھلاڑی مارگریٹ کورٹ 24 سنگلز گریند سلم ٹورنامنٹس جیتنے کا اعزاز رکھتی ہیں۔سرینا ولیمز کافی عرصے سے یہ ریکارڈ برابر کرنے کی کوشش کررہی ہیں تاہم اب تک انہیں کامیابی نہیں ملی۔آج آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں جاپان کی نوامی اوساکا کے ہاتھوں بھی سرینا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔میچ کے بعد پریس کانفرنس میں سوالات کے جواب دیتے ہوئے سرینا جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور رو پڑیں پھر پریس کانفرنس چھوڑ کر چلی گئیں۔

تعارف: newseditor