آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائرز کیلئے پی سی بی نے 18کرکٹرزکو طلب کرلیا

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائرز کیلئے پی سی بی نے 18کرکٹرزکو طلب کرلیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اٹھارہ ممکنہ خواتین کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ میں طلب کرلیا ہے۔ کیمپ 5 سے 20 اکتوبر تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری رہے گا۔سولہ روزہ کیمپ آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائرز کی تیاریوں کے لیے لگایاجارہا ہے۔ایونٹ 21 نومبر سے 5 دسمبر تک زمبابوے میں کھیلا جائے گا۔کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کی فٹنس اور اسکلز پرخصوصی توجہ دی جائے گی۔ اس دوران خواتین کھلاڑیوں اور انڈر 19 بوائز ٹیموں کے مابین پریکٹس میچز بھی منعقد کیے جائیں گے۔کیمپ میں طلب کردہ کرکٹرز میںایمن انور ، عالیہ ریاض ، انعم امین ، عائشہ ظفر ، ڈیانا بیگ ، فاطمہ ثنا ، ارم جاوید ، جویریہ خان ، کائنات امتیاز ، ماہم طارق ، منیبہ علی ، نشرہ سندھو ، ندا ڈار ، عمیمہ سہیل ، سعدیہ اقبال ، سدرہ امین ، سدرہ نواز ، اور رامین شمیم شامل ہیں۔

error: Content is protected !!