سیکنڈ ویلز اسپورٹس فیسٹول کا تیسرا روز، تھروبال فائنل الفا اسکول نے جیت لیا

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ ) سیکنڈ ویلز اسپورٹس فیسٹول کے تیسرے دن ، گرلز انڈر17 تھرول بال ٹورنامنٹ کا فائنل الفا اسکول اور دی سٹی اسکول کے مابین ویلز کالج کے اسپورٹس گرائونڈ میں کھیلا گیا جس میں الفا اسکول نے سٹی اسکول ڈی کے کو 2-0سے ہرادیا۔ جبکہ T-10 بوائز کرکٹ انڈر17- ٹورنامنٹ کا پہلا میچ KCCA کرکٹ گرائونڈ میں وہاج حسین اسکول سسٹم اور الفا اسکول کے درمیان کھیلا گیا جس میں الفا اسکول نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 99 رنز کا ہدف دیا اس کے جواب میں وہاج حسین اسکول سسٹم کی ٹیم نے مقررہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے فتح اپنے نام کرلی۔ سید احمد علی زیدی نے 46 رنز اسکور کیے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ ویلز گرائونڈ میں بوائز فٹسال انڈر 17- ٹورنامنٹ میں پہلا اور دوسرا میچز بیکن ہائوس اسکول سسٹم PECHS بمقابلہ فاطمیہ اسکول اور وہاج حسن اسکول سسٹم بمقابلہ کریڈو کے درمیان کھیلے گئے جس میں بیکن ہائونس اسکول سسٹم اور وہاج حسین اسکول سسٹم نے میچ چیت کر کواٹر فائنل میں اپنی جگہ بنالی۔ تیسرے میچ میں گرین لینڈ اسکول اور سٹی اسکول PAF کی ٹیمیں مدِ مقابل رہیں اور سخت مقابلے کے بعد سٹی اسکول PAF نے پینلٹی ککس پر میچ جیت لیا۔ سیکریٹری سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن جناب عبدالناصر کے اچانک انتقال کے سبب باسکٹ بال میچز کو ملتوی کردیا گیا۔

تعارف: newseditor