حسن علی ٹیم میں واپسی پر خوش

فاسٹ بولر حسن علی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر حسن علی نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل کیے جانے پر خوش ہوں۔حسن علی نے لکھا کہ انشا اللّٰہ میں اپنی 100 فیصد کارکردگی دکھاؤں گا اور پاکستان کے لیے سیریز جیتوں گا۔

 

فاسٹ بولر نے اپنے پیغام کے ساتھ دعاؤں کی درخواست بھی کی۔حسن علی نے موقع کی مناسبت سے ماضی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہی ٹیسٹ میچ کھیلنے کی تصویر بھی شیئر کی۔یاد رہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے حسن علی کو پاکستان اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ حسن علی نے اپنے گزشتہ 4 ٹیسٹ میچوں میں صرف 5 وکٹیں حاصل کی ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے، جہاں سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 جنوری سے کراچی میں جبکہ دوسرا 3 جنوری سے ملتان میں ہوگا۔

error: Content is protected !!