ہزارہ روایتی گیمز ایبٹ اباد میں جاری ہیں،گلی ڈنڈا،رسہ کشی اورکبڈی کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے

پشاور(سپورٹس رپورٹر)ہزارہ روایتی گیمز کے گلی ڈنڈا کے مقابلےایبٹ اباد پینک نے جیت لیئے جبکہ کبڈی ایونٹ ایبٹ اباد گرین اوررسہ کشی کافائنل میچ کبڈی الیون نے جیت لیئے۔ اس موقع پرایبٹ اباد بار ایسوسی ایشن کے صدرجہانگیر۔الہی ایڈوکیٹ،ڈائریکٹر سپورٹس سید ثقلین شاہ،ڈی ایس اوایبٹ اباد وسیم فضل،سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود،ڈسٹرکٹ یوتھ افیسربشری مسعود،صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سیدسلطان بری،روایتی گیمزکے ارکنائزنگ سیکرٹری وسینئر سپورٹس جرنلسٹ طاہرمنیر اعوان،شوکت حسین بھی موجودتھے۔اایبٹ اباد میں میں کھیلے جانیوالے روایتی گیمزمیں ایبٹ اباد،ہری پور،مانسہرہ،تورغر،کوہستان سمیت پورے ہزارہ ریجن سےمردوخواتین کھلاڑی حصہ لے رہےہیں

اسکے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے افیسرزسمیت وکلاء برادری بھی ڈائریکٹریٹ اف سپورٹس خیپرپختونخواکے زیراہتمام ایبٹ اباد میں منعقدہ ان روایتی کھیلوں میں کھلاڑی کوکلہ چھپاتی،رسہ کشی،چپن چپائی،انکھ مچولی،گیٹی گیم،گلی ڈنڈا،چندرو،میرگاٹی،پیٹوگرم،کبڈی اورروایتی میوزک ڈانس کےمقابلوں میں انتہائی جوش وجذبے سے حصہ لے رہے ہیں

گیمزکے دیکھنے کیلئے بڑی تعدادتماشائی موجودتھےجنہوں نےطویل عرصہ بعد منعقدہ ان روایتی کھیلوں کو جوب انجوائے کیا.گزشتہ روز منعقدہ گلی ڈنڈا کے مقابلوں کافائنل میچ میں ایبٹ اباد پینک کی ٹیم نے ایبٹ اباد بلیوکووہراکرفاتح ہونے کااعزازحاصل کیا۔سیمی فائنلزمیں پینک کی ٹیم نے بلیو کو اوریلو کی ٹیم نےوائٹ کوشکست دی۔

کبڈی کےفائنل میں طاہرمنیراعوان کی قیادت میں گرین کبڈی ٹیم نے محمدشفیق الیون کو27کے مقابلے میں 30پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔اسی طرح رسہ کشی کےفائنل میں کبڈی الیون نےیبٹ اباد رسہ کشی ایسوسی ایشن کوہراکرٹرافی جیت۔لی۔

اس موقع پرمیڈیاسے گغتگوکرتےہؤئےڈائریکٹرسپورٹس سیدثقلین شاہ نےکہاکہ ان گیمزکے انعقاد کااصل مقصدصوبے اورخصوصأ ہزارہ ریجن میں نوجوانوں کوکھیلوں کاماحول فراہم کرنااورکھیلوں کوفروغ دیناہے۔انہوں نےکہاکہ ڈائریکٹریٹ اف سپورٹس صوبائی حکومت کی وژن کے مطابق بھرپورکام کررہی ہے۔

تعارف: newseditor