خیبر پختونخواانڈر21گیمزکیلئے ٹیموں کی سلیکشن کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلزسوات میں یکم مارچ کوہونگے،کاشف فرحان


پشاورر(سپورٹس رپورٹر)خیبر پختونخوامیں کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے حکومت کی ہدایت پر محکمہ کھیل کے زیر اہتمام اگلے ماہ سے پشاور میں منعقدہ انڈر21گیمز کیلئے دوسری اضلاع کی طرح سوات میں بھی مردوخواتین ٹیموں کی سلیکش کیلئے یکم مارچ کو سوات میں ٹرائلزہونگے،جسکے لئے بھر پور تیاریاں کی گئی ہیں۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سوات کاشف فرحان نے ا س حوالے سے بتایاکہ اللہ کا فضل ہے سوات کا خطہ اس لحاظ سے انتہائی زرخیز ہے اور ہماری بھی بھر پور کوشش رہی ہے اس جنت نظیر و ادی میں کھیلوں کو صحیح معنوں میں فروغ دیکر انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو تلاش کرکے سامنے لایاجائے۔انہوں نے کہاکہ صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ڈی جی اسفندیار خٹک ،انکی ٹیم اور خصوصی طور پر ڈپٹی کمشنر جنیدخان نے ایک بہترین پلان تیارکیاگیاہے جس پرصوبے بھر کے ڈی ایس اوزنے کام شروع کردیاہے اور انشاء اللہ مستقبل میں اسکے بہتر نتائج نکلیںگے۔کاشف فرحان کا کہناتھاکہ ڈپٹی کمشنر جنیدخان انکی مکمل سرپرستی کررہے ہیںانکی بھر پور خواہش رہی ہے کہ نہ صرف سوات خیبر پختونخواکے تمام اضلا ع میں کھیلوں کو فروغ حاصل ہوں ،انہوں نے کہاکہ ڈ پٹی کمشنر سوات جنیدخان کی نگرانی میں انڈر21گیمز سے قبل سوات میں تائیکوانڈو،فٹ بال،باسکٹ بال ،بیڈمنٹن سمیت مختلف مرد وخواتین کھیلوں کے مقابلو ں کا انعقاد کیاگیا،جس کا مقصدان گیمز کیلئے کھلاڑیوں کوتیارکرناتھااور اب یکم مارچ سے انڈر21گیمزکیلئے سوات کی ٹیموں کی سلیکشن کیلئے مرد وخواتین کھلاڑیوں کے ٹرائلزلیئے جائینگے۔اس حوالے سے انہوںنے ضلع سوات کے کھلاڑیوں کو تیاررہنے کی ہدایت کردی ہے۔

تعارف: newseditor