کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا ہے
پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور کوچ ڈیرن سیمی جن کو بائیوسیکور ببل کی خلاف ورزی پر قرنطینہ کیا گیا تھا کی اپیل پاکستان کرکٹ بورڈ نے منظور کرلی ہے جس کے بعد وہاب ریاض آج کے میچ میں اپنی ٹیم کو قیادت کیلئے دستیاب ہونگے
ادھر لاہور قلندرز کیلئے بری خبر یہ ہے کہ ان کے بائولر دلبر حسین ہیمسٹرنگ انجری کے باعث میچ سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ ان کی جگہ ٹیم میں سلمان مرزا کو شامل کیا گیا ہے۔