دوسرا ملک اعجاز گوگا رینکنگ ڈویژنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ شروع

ایبٹ آباد (سپورٹس رپورٹر ) دوسرا ملک اعجاز گوگا رینکنگ ڈویژنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ ایبٹ آباد میں شروع ہو گیا باقائدہ افتتاح ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت ملک نوید اعوان اور چیئر مین ضلعی زکوة کمیٹی طارق محمود تھے

ابتدائی روز کھیلے گئے مقابلوں کی ویٹرنز کیٹگری میں ملک اعجاز اینڈ پارٹنر نے مانسہرہ کے عظیم اینڈ پارٹنر کو دو ایک سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں آصف اینڈ پارٹنر نے جمیل خان اینڈ پارٹنر کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد دو ایک سے شکست دی جبکہ مینز سنگل میں ایبٹ آباد کے محمد نے اسلام آباد کے عمیر کو انتہائی کانٹے دار اور سخت مقابلے کے بعد 19_21_اور 24_26 سے شکست دیکر میچ میں کامیابی اپنے نام سمیٹی

اس موقع پر آرگنائزر محمد شاکر ملک اعجاز گوگا نے ایونٹ رپورٹ پیش کی مہمان خصوصی ملک نوید اعوان نے کہا کہ بیڈ منٹن کے کھیل میں ملک بھر میں ٹیلنٹ پایا جاتا ہے انہیں پالش کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کے لئے سامان کی فراہمی اوراور انکے مسائل کا حل ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا انہوں نے آرگنائزر کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک لاکھ روپے کیش کا اعلان کیا

error: Content is protected !!