سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن نے سال 2021ء کے باکسنگ شیڈول کا اعلان کردیا



کراچی (اسپورٹس نیوز) سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن نے سال 2021ء کے باکسنگ پروگرام کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ جس کے تحت ایسوسی ایشن 13ٹورنامنٹ چمپئن شپ اور کوچنگ کیمپ کا انعقاد کرے گی۔ اور یہ ان پروگرامز کے علاوہ ہوں گے جو وقتاً فوقتاً سرکاری و نیم سرکاری اداروں کی طرف سے منعقد کیئے جائیں گے۔ سیکریٹری سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن عبدالرزاق بلوچ کے مطابق اس شیڈول میں بوائز، جونیئر یوتھ اور سینئر کلاس میں مرد اور خواتین کے مقابلے شامل ہیں۔ جنوری میں کراچی میں یوتھ باکسنگ چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا اور 5فروری کو شہید بینظیر آباد میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر کشمیر اظہار یکجہتی باکسنگ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔ مارچ میں پاکستان ڈے باکسنگ ایونٹ کا انعقاد حیدرآباد یا لاڑکانہ میں کیا جائے گا۔ اپریل میں سندھ جونیئر باکسنگ چمپئن شپ کا انعقاد کراچی میں جبکہ جون میں سمر باکسنگ کوچنگ کیمپ کا انعقاد کراچی یا ڈھرکی میں کیا جائے گا۔ اسی ماہ میں ریفریشر کورس، سیمینار اور ورکشاپ کا انعقاداور سمر کپ سندھ باکسنگ چمپئن شپ کا انعقاد حیدرآباد میں کیا جائے گا۔ اگست میں جشن آزادی پاکستان باکسنگ ایونٹ کے مقابلے میرپور خاص میں آل سندھ ڈیفنس ڈے باکسنگ ٹورنامنٹ کے مقابلے سکھر میں۔ اکتوبر میں سندھ انٹر ڈویژنل رینکنگ باکسنگ چمپئن شپ کراچی میں۔ نومبر میں آل سندھ انٹر ڈسٹرکٹ باکسنگ چمپئن شپ حیدرآباد میں۔دسمبر میں قائد اعظم باکسنگ چمپئن شپ میرپور خاص جبکہ ونٹر باکسنگ چمپئن شپ کا انعقاد کراچی اور لاڑکانہ میں منعقد کیئے جائیں گے۔

error: Content is protected !!