علی بابا گورنمینٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا باقائدہ آغاز کردیا ہے،پروفیسر عبدالمجید عمرانی

کوٹری(     )علی بابا گورنمینٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا باقائدہ آغاز کردیا ہے۔اس سلسلے کے آغاز میں تھروبال کھیل کے ٹرائلز کالج گرائونڈ پر ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن پرویز احمد شیخ اور محمد امین کی نگرانی میں منعقد ہوئے۔اس موقع پر کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسر عبدالمجید عمرانی نے امید ظاہر کی کہ آپ تمام کھلاڑی تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے ٹرائلز اور دیگر ایونٹس میں بہتر کارکردگی پیش کریں گے اور کالج کا نام روشن کریں گے۔اس موقع پر پروفیسرز جاوید اقبال شیخ،عبدالقیوم لغاری اور دیگر موجود تھے۔تھرو بال ٹرائلز کے منتخب کھلاڑی تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے زیراہتمام 23 فروری کو گورنمینٹ شاہ لطیف گرلز کالج لطیف آباد میں ہورہے فائنل ٹرائلز اور کوچنگ کیمپ میں شرکت کریں گے۔

تعارف: newseditor