جونیئر ڈیوس کپ ایشیااوشنیا ،پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

کولمبو (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان جونیئر ڈیوس کپ ایشیا اوشنیا پری کوالیفائنگ ٹورنامنٹ فائنل میں پہنچ گیا، گرین شرٹس نے سیمی فائنل میں سری لنکا کو 3-0 سے شکست دی۔ پہلے سنگل مقابلے میں حذیفہ عبدالرحمن نے کاویشا کو ہرا کر ٹیم کو برتری دلائی، محمد شعیب نے دوسرے سنگل مقابلے میںچاتوریا کو ہرا دیا، محمد احمد کامل اور محمد شعیب پر مشتمل پاکستانی جوڑی نے ڈبلز مقابلے میں جیت کر ٹیم کو 3-0 سے کامیابی دلائی۔
error: Content is protected !!