انڈر21 خیبرپختونخوا گیمز ، پشاور میں ٹرائلز کا آغاز


پشاور( رپورٹ وتصاویرعاصم شیراز ) ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام اور ڈی جی سپورٹس اسفندیار خان خٹک کی نگرانی میں انڈر21 خیبرپختونخوا گیمز کے سلسلے میں پشاور ڈسٹرکٹ کے ٹرائلزگزشتہ روزپشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگئے

جس میں خواتین کے سات اور مردوں کے دس گیمز شامل ہیں ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تحسین اللہ خان کے مطابق ٹرائلز محکمہ کھیل ڈپٹی کمشنر،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور متعلقہ سپورٹس ایسویسی ایشن کے نمائندوں کی موجودگی میں ہورہے ہیں’ انڈر21 گیمز میں لڑکوں کے لئے 10 گیمز جس میں ہاکی،ٹیبل ٹینس، جوڈو، کراٹے، تائیکوانڈو، ریسلنگ، باسکٹ بال،جمناسٹک،ووشو اور ویٹ لفٹنگ جبکہ لڑکیوں کے لئے 7 گیمز جس میں والی بال،نیٹ بال،رسہ کشی ،ایتھلیٹکس ،بیڈمینٹن،ٹیبل ٹینس اور کرکٹ شامل ہے

گزشتہ روز ریسلنگ ‘بیڈمنٹن’والی بال ‘ایتھلیٹکس کے ٹرائلز کے موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تحسین اللہ خان ‘ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی ‘ایڈمنسٹریٹر حیات آباد سپورٹس کمپلیکس جعفر شاہ ‘مس نجمہ قاضی’زعفران’اے ڈی ذاکر خان ‘ڈائریکٹر آپریشنز سید ثقلین شاہ ‘ڈائریکٹر سپورٹس منظر خان ‘ارشاد خان سمیت مختلف سپورٹس ایسوسی ایشنز کے آفیشلز موجود تھے’ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تحسین اللہ خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرائلز انتہائی شفاف انداز میں منعقد ہورہے ہیں

بڑی تعداد میں کھلاڑی ٹرائلز کے لئے پشاور قیوم سپورٹس کمپلیکس آئے ہیں جو انتہائی خوش آئند ہے ہماری کوشش ہوگی کہ پشاور کی بہترین ٹیمیں انڈر21 مقابلوں کے لئے تیارکریں

گزشتہ سال بھی پشاور ڈسٹرکٹ نے ٹائٹل اپنے نام کئے تھے اور امید ہے کہ اس سال بھی پشاور کے کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ‘ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کو آگے لے کر جارہے ہیں

وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایات کی روشنی میں سیکرٹری سپورٹس عابد مجید اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اسفندیار خان خٹک شبانہ روز محنت کررہے ہیں اور کھیلوں کے فروغ و ترقی کے لئے اقدامات اٹھارہے ہیں

انڈر21 ‘انڈر23 گیمز کی بدولت کھلاڑیوں کو آگے آنے کے مواقع ملے ہیں

انہیں سکالر شپس مل رہی ہیں اس کے ساتھ ساتھ حکومت انہیں بیرون ممالک مقابلوں میں شرکت کے لئے بھی فنڈز فراہم کررہی ہے

یہی کھلاڑی پوری دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کررہے ہیں

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو بہترین سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں جس کی بدولت اچھے نتائج سامنے آ رہے ہیں

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی انفراسٹرکچر کی بہتری کے لئے صوبہ بھر میں اربوں کے منصوبے جاری ہیں

جس سے کھلاڑیوں کو سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم ہوں گی اور وہ پوری دنیا میں سبز ہلالی پرچم لہرائیں گے۔

تعارف: newseditor