مولوی محمد نعیم کی یاد میں بینیفٹ میچ کی منظوری

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)میاں عباس، پیٹرن ان چیف پاکستان انٹرنیشنل ویٹرن الیون، صدر آصف خاکوانی، غلام سرور ٹیڈی اور شرافت علی چنو نے جلو فٹ بال گراونڈ لاہور میں مولوی محمد نعیم مرحوم کی یاد میں بینیفٹ میچ کے انعقاد کی منظوری دے دی ہے۔یہ میچز بروز اتوار، مورخہ مئی 13، 2018 شام تین بجے کک آف ہوں گے۔ جس کے تحت کراچی، راولپنڈی، فیصل آباد اور لاہور کی ویٹرن ٹیموں کے مابین میچ کھیلے جائیں گے۔ اس موقع پر کرکٹ، ہاکی، باسکٹ بال، والی بال، اتھلیٹک اور کبڈی کے نامور ویٹرن کھلاڑی بھی رونق افروز ہوں گے۔تمام فٹ بال فیملی، فٹ بالرز ، شائقین فٹ بال اور زندہ دلان لاہور کو اس بینیفٹ میچ میں دعوت خاص دی جاتی ہے ۔مزید رہنمائی اور معلومات کے لیے مندرجہ زیل نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے:
موبائیل نمبر 0331-1453132
error: Content is protected !!