سندھ والی بال ٹیم منتخب کرنے کے لیئے منی اسپورٹس کمپلیکس ٹنڈوآدم میں ٹراٸلز کا انعقاد

ٹنڈوآدم(پرویز شیخ)سندھ والی بال ٹیم منتخب کرنے کے لیئے ٹراٸلز منی اسپورٹس کمپلیکس گراونڈ ٹنڈوآدم میں منعقد ہوٸے۔جس میں میرپورخاص،حیدرآباد اور شہید بینظیرآباد ڈویژنز کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر سلیکشن کمیٹی میں شامل سندھ والی بال ایسویسی ایشن کے سیکریٹری شاہد مسعود ، خازن فرقان حسین،نور حسن بلوچ، مظہر میمن، شہباز باجوہ اور عبدالرحیم راجپوت نے کثیر تعداد میں آئے ہوئےکھلاڑیوں کے ٹراٸلز لیئے۔اس موقع پر معروف سماجی شخصیت و اسپورٹس لووور ملک زوالفقار روشن مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر ملک زوالفقار روشن نے سندھ والی بال ایسویسی ایشن کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔سندھ والی بال ایسوسی کے جوائنٹ سیکریٹری، سیکریٹری حیدرآباد ڈویژنل والی بال ایسوسی ایشن و میڈیا مینیجر پرویز احمد شیخ کے مطابق ٹرائلز کے بعد سندھ کے مین کوچنگ کیمپ سے منتخب سندھ والی بال ٹیم 24 مارچ سے لاہور میں ہونے والی نیشنل والی بال چیمپین شپ میں حصہ لے گی۔

تعارف: newseditor