ٹی ٹوئنٹی کی عالمی درجہ بندی،محمد رضوان ٹاپ ٹین میں شامل


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی۔آئی سی سی ٹی ٹونٹی پلئیرز کی بیٹنگ رینکنگ میں پاکستان کے دو بیٹسمین ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئے ہیں۔

بابر اعظم کی رینکنگ میں ایک درجے تنزلی کے بعد دوسرے سے تیسرے نمبر پر چلے گئے جبکہ آسٹریلیا کے ایرون فنچ دوسرے نمبر پر آگئے۔انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے کیرئیر کی بہترین رینکنگ حاصل کرتے ہوئے پانچ درجے ترقی کے بعد 10 ویں نمبر پر آگئے۔

May be an image of ‎text that says '‎RANKINGS MRF TYRES MEN'S T20I BATTING RANKINGS MICC RANK 1 PLAYER [-] DAWID MALAN RATING 3 AARON FINCH [-1] 892 4 BABAR AZAM 830 [-] 5 DEVON CONWAY [-] 828 O 6 VIRAT KOHLI [-] 774 7 RASSIE VAN DER DUSSEN [-] 762 Q KL RAHUL 8 756 [-] و GLENN MAXWELL 743 [-] 10 MARTIN GUPTILL 694 [+5] ICC-CRICKET.COM MOHAMMA RIZWAN 688 640 #ICC‎'‎

بولرز کی فہرست میں جنوبی افریقا کے تبریز شمسی پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آل راؤنڈز میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا نمبر ہے۔

تعارف: newseditor