فواد عالم نے وہ کام کردیا جو گزشتہ 55 سالوں میں کوئی نہ کر پایا


قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم گزشتہ 55 سال کے دوران اپنی پہلی 4 ٹیسٹ نصف سنچریوں کو سنچریوں میں تبدیل کرنے والے بلے باز بن گئے ہیں ۔ 35 سالہ فواد عالم نے زمبابوے کے خلاف ہرارے ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنے ٹیسٹ کیریئر کی چوتھی سنچری مکمل کی ، وہ اب تک اپنے ٹیسٹ کیریئر میں تمام نصف سنچریوں کو سنچریوں میں تبدیل کرچکے ہیں ۔

اس سے قبل آخری مرتبہ سابق بلے باز برطانوی بلے باز جان ایڈرچ نے 1964ء سے 1966ء کے دوران اپنی پہلی 4 نصف سنچریوں کو سنچریوں میں بدلا تھا ۔ سب سے زیادہ سنچریاں نصف سنچریوں میں بدلنے کا عالمی ریکارڈ سابق ویسٹ انڈین بلے باز جارج ہیڈلی کے پاس ہے جنہوں نے 31-1930ء میں اپنی پہلی 6 نصف سنچریوں کو سنچریوں میں تبدیل کیا تھا۔

تعارف: newseditor