کورونا کے شکار امیتابھ کیلئے شاہد خان آفریدی خان کی دعا

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کورونا میں مبتلا بچن خاندان کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔بھارت کے معروف اداکار امیتابھ بچن گزشتہ روز کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے جس کے بعد ان کے بیٹے ابھیشیک بچن، بہو ایشوریا رائے بچن اور پوتی آرادھیا بچن کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا گیا جو کہ مثبت آیا ہے۔ابھیشیک بچن کے مطابق ان میں اور ان کے والد میں کورونا کی معمولی علامات ہیں اور وہ اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

بچن فیملی کے لیے جہاں دنیا بھر سے نیک خواہشات کے پیغامات آ رہے ہیں وہیں کرکٹ اسٹار شاہد خان آفریدی نے بھی ایک ٹوئٹ میں سینئر اور جونیئر بچن کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔یاد رہے کہ شاہد آفریدی خود بھی حال ہی میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد صحتیاب ہوئے ہیں۔ آفریدی 24 روز تک قرنطینہ میں رہے۔

error: Content is protected !!