پاکستان جو جٹسو فیڈریشن (پی جے جے ایف) COVID-19 وبائی پابندی کی وجہ سے بروز اتوار 04 جولائی کو جوجٹسو انٹرنیشنل فیڈریشن (JJIF) کے تعاون سے ریفری ریفریشر کورس کرنے کا فیصلہ کیا ھے جس کے ذریعے مقابلے کے نئے قواعد و اصول سکھائے جائینگے۔
حکومت پاکستان کی جانب سے کھیلوں اور جسمانی سرگرمیوں خاص طور پر کلوز کومبیگٹ سپورٹس کی سرگرمیائیں کی اجازت نہ ملنےکی وجہ سے فیڈریشن نے آن لائن ریفریشر کورس کرانے کا ارادہ کیا۔
پی جے جے ایف نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ موجودہ وبائی صورتحال کے لازمی پروٹوکول کو برقرار رکھتے ہوئے ایجوکیشن سرگرمیوں کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔””اس کورس میں پورے پاکستان سے تمام جو جیٹسو ریفریز اور ٹیکنیکل آفیشلز حصہ ھونگے اور نئے قوانین کی آگاہی حاصل کرینگے۔ محکموں اور صوبوں سمیت تمام وابستہ یونٹوں کو پی جے جے ایف سیکرٹریٹ نے پہلے ہی اس بارے میں آگاہ کردیا ہے۔ آسٹریا سے تعلق رکھنے والے مسٹر پیٹرک ورلڈ اے کلاس ریفری نئے قوانین کی آگاہی دینگے اور پی جے جے ایف کے مسٹر کاظم علی ٹیکنیکل ڈائریکٹر کے تعاون سے فائٹنگ سسٹم کے قواعد میں نئی تبدیلیوں پر توجہ دیں گے۔
اس سیمینار میں جوجٹسو انٹرنیشنل فیڈریشن کے ڈائریکٹر جنرل اور اسپورٹس ڈائریکٹر مسٹر جوکیم تھمفارت بھی شریک ہوں گے۔ طارق علی سیکریٹری جنرل ساؤتھ ایشین جوجٹسو ریجنل ایسوسی ایشن کورس کے ناظم کے طور پر شریک ہوں گے۔ پی جے جے ایف کے صدر جناب خلیل احمد خان نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی جے جے ایف اپنے نوجوانوں کو قواعد میں تازہ ترین ترامیم سے آگاہی دینے کے اپنے انتھک مشن کے پابند ہے جس طرح ماضی میں ہمارے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ایجوکیڈ کرنے کے لئے اینٹی ڈوپنگ سیمینار کروائے گئے تھے۔
یہ ریکارڈ کا ایک حصہ ہے کہ پی جے جے ایف کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ پاکستان میں کھیلوں کی پہلی تنظیم اینٹی ڈوپنگ سیمینار / ویبنرز متعارف کروانے اور کرانے کا اعزاز حاصل ہے جس کے بعد ملک میں پی او اے اور دیگر اسپورٹس آرگنائزیشن نے بھی اس طرح کے ایونٹس کرانے شروع کئے ، اب پی جے جے ایف جو ستمبر میں آئندہ ایشین چیمپین شپ اور اکتوبر 2021 میں ابو ظہبی میں ورلڈ چیمپیئن شپ کے لئے اپنا قومی اسکواڈ تیار کررہا ہے۔
پی جے جے ایف واحد کھیلوں کی فیڈریشن ہے جو ملک کے لئے بے حساب میڈل اور نام روشن کر چکی ہے۔ کامیابی کا یہ سفر جاری رہے گا کیوں کہ پی جے جے ایف قومی ٹیم کے انتخاب میں صرف میرٹ کی سختی سے پیروی کرتا ہے۔
جوجٹسو اسپورٹس چین میں آئندہ ہونے والے ایشین بیچ گیمز اور ایشین مارشل آرٹس گیمز تھائی لینڈ ، ورلڈ گیمز 2022 امریکہ اور اگلے سال ھونے والے ایشین گیمز کے پروگرام کا بھی حصہ ہے۔