لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)سربیا کے نوواک جوکووچ نے مسلسل تیسری بار ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔لندن کے آل انگلینڈ کلب میں کھیلے گئے مینز فائنل کا آغاز پہلے سیٹ میں اٹالین کھلاڑی بریٹینی کی جیت سے ہوا جنہوں نے ٹائی بریکر پر 6-7 کے اسکور سے فتح حاصل کی مگر پھر جوکووچ سنبھل گئے اور حریف کھلاڑی کو حاوی ہونے کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا۔
دفاعی چیمپئن نے اگلے تینوں سیٹ 4-6، 4-6 اور3-6 کے اسکور سے جیت کر نہ صرف چھٹی بار ومبلڈن ٹائٹل اپنے نام کیا بلکہ راجر فیڈرر اور نیڈال کے 20، 20 گرینڈ سلم ٹائٹل حاصل کرنے کے ریکارڈ کو بھی برابر کردیا۔جوکووچ مسلسل تیسری بار ومبلڈن ٹرافی کو چومنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔